Monday, 7 September 2020

شراب طہورا پلا میٹھی میٹھی

عارفانہ کلام نعتیہ کلام

ہماری فکرِ رسا میٹھی میٹھی
کہ طیبہ سے آئی ہوا میٹھی میٹھی
میں بیمارِ عشقِ حبیبؐ خدا ہوں
شرابِ طہورا پلا میٹھی میٹھی
چلا میں مدینے کی جانب خدایا
دِلا مجھ کو بادِ صبا میٹھی میٹھی
ہیں اخلاق اعلیٰ خصائص بھی اعلیٰ
کہ ہے آپؐ کی ہر ادا میٹھی میٹھی
ہے معصوم کب سے کھڑا در پہ آقاؐ
کہ دے دیجئے سب عطا میٹھی میٹھی

معصوم صابری

No comments:

Post a Comment