Sunday, 3 January 2021

یہ روئے زیبا یہ رشکِ صد ماہتاب چہرہ

 گلاب احمر


یہ روئے زیبا 

یہ رشکِ صد ماہتاب چہرہ

یہ کاغذی، لاجواب چہرہ

تمہارا نازک کتاب چہرہ

کتاب چہرے میں بے نہایت

گلال ہونٹوں

حسین و نازک کمال ہونٹوں

عنابِ تازہ ہلال ہونٹوں

قرارِ جاں! تیرے لال ہونٹوں

گلال ہونٹوں پہ جانِ عالم

تمہارے چہرے میں، یوں گماں ہو

خدا تعالیٰ نے آسمانی

کتاب میں ہو گلاب رکھا


سرشار فقیرزادہ

No comments:

Post a Comment