رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
میں صرف تم سے نہیں
اس ساری دنیا سے
اس میں بسنے والے لوگوں سے
ہر قسم کی موسیقی سے
میری الماری کے کونے پہ رکھی چوڑیوں سے
قہقہوں اور آنسوؤں سے
کینوس پہ بکھرے رنگوں سے
محبت سے جو اس زمین کی نہیں ہے
اور اپنے آپ سے بھی
مکمل طور پر بیزار ہوں
انعمتا علی
No comments:
Post a Comment