Monday, 22 March 2021

تمہیں پتا ہے محبت میں دل ٹوٹے تو کیا ہوتا ہے

 تمہیں پتا ہے

محبت میں دل ٹوٹے تو

کیا ہوتا ہے

یہ دل بکھر جاتا ہے

اس کی کرچیاں

پاؤں میں چبھتی ہیں

پر ان کو سمیٹا نہیں جا سکتا

تم کہتے تھے

میں خوش رہوں

مسکراتی رہوں

مہکتی رہوں

پر، بھول گئے تم

میرا مہکنا تمہاری محبت کی عنایت تھا

میرا مسکرانا 

تمہاری محبت کے رنگ تھے

میرا خوش رہنا، تمہارا ساتھ تھا

لو دیکھو، میں مسکرا رہی ہوں

کتنے ہی غم چھپا رہی ہوں

آنکھیں بے رنگ ہیں

جن میں کبھی خواب تھے

تمہیں پتا ہے

محبت میں دل ٹوٹے تو کیا ہوتا ہے


عینی اسد

No comments:

Post a Comment