Friday, 26 March 2021

بیزار سا رہنا کسی کی بات نہ سننا

 گزارش


سنو

بیزار سا رہنا

کسی کی بات نہ سننا

کسی کا بھی

کہیں پر بھی، کوئی احساس نہ کرنا

بہت سجتا ہے تم پہ پر

تمہارے ایسا کرنے سے

جسے تم اپنا کہتے ہو

وہ تم سے رُوٹھ جاتا ہے

تمہاری بے نیازی سے

مِرا دل ٹُوٹ جاتا ہے


عروج زہرا زیدی

No comments:

Post a Comment