Monday, 22 March 2021

میں ہندی کی وہ بیٹی ہوں جسے اردو نے پالا ہے

ہندی اردو

لتا حیا


میں ہندی کی وہ بیٹی ہوں جسے اردو نے پالا ہے

اگر ہندی کی روٹی ہے، تو اردو کا نوالا ہے

مجھے ہے  پیار دونوں سے مگر یہ بھی حقیقت ہے

لتا جب لڑکھڑاتی ہے، حیا نے ہی سنبھالا ہے


میں جب ہندی سے ملتی ہوں تو اردو ساتھ آتی ہے

اور جب اردو سے ملتی ہوں تو ہندی گھر بلاتی ہے

مجھے دونوں ہی پیاری ہیں، میں دونوں کی دُلاری ہوں

اِدھر ہندی سی مائی ہے، اُدھر اُردو سی خالا ہے


یہیں کی بیٹیاں دونوں، یہیں پہ جنم پایا ہے

سیاست نے انہیں ہندو اور مُسلم کیوں بنایا ہے

مجھے دونوں کی حالت ایک سی معلوم ہوتی ہے

کبھی ہندی پہ بندش، کبھی اردو پہ تالا ہے


بھلے اپمان ہندی کا ہو، یا توہین اردو کی

خدا کی ہے قسم ہرگز حیا یہ سہہ نہیں سکتی

میں دونوں کے لیے لڑتی ہوں اور دعویٰ سے کہتی ہوں

مِری ہندی بھی اُتّم ہے، مِری اردو بھی اعلیٰ ہے


لتا حیا 

No comments:

Post a Comment