میں جوگی ہوں تُو جوگ پیا
اس جوگ کا میں سنجوگ پیا
میں تیرے عشق میں دیوانہ
تُو میرے دل کا روگ پیا
میں تیرے در کا منگتا ہوں
سب ہنستے ہیں مجھ پر لوگ پیا
بھگوان ہے تُو من مندر کا
میں تیرے در کا بھوگ پیا
تُو مل جائے تو رقص کروں
یہ جیون تجھ بِن سوگ پیا
حفیظ جوگی
No comments:
Post a Comment