حیرت سے تک رہا ہے جہانِ وفا مجھے
تم نے بنا دیا ہے محبت میں کیا مجھے
ہر منزلِ حیات سے گم کر گیا مجھے
مڑ مڑ کے راہ میں وہ تیرا دیکھنا مجھے
کیفِ خودی نے موج کو کشتی بنا دیا
ساقی بنے ہوئے ہیں وہ ساغرؔ شبِ وصال
اس وقت کوئی میری قسم دیکھتا مجھے
ساغر نظامی
No comments:
Post a Comment