اب وہ اگلا سا التفات نہیں
جس پہ بھولے تھے ہم وہ بات نہیں
رنج كيا كيا ہیں ایک جان کے ساتھ
زندگی موت ہے، حیات نہیں
کوئی دل سوز ہو تو کیجے بیاں
ذرہ ذرہ ہے مظہرِ خورشید
جاگ اے آنکھ دن ہے رات نہیں
قیس ہو، كوہ كن ہو، يا حالیؔ
عاشقی کچھ كسی کی ذات نہیں
الطاف حسین حالی
No comments:
Post a Comment