فلمی گیت
جو ہم نے داستاں اپنی سنائی آپ کیوں روئے
تباہی تو ہمارے دل پہ آئی، آپ کیوں روئے
ہمارا درد و غم ہے یہ، اسے کیوں آپ سہتے ہیں
یہ کیوں آنسو ہمارے آپ کی آنکھوں سے بہتے ہیں
غموں کی آگ ہم نے خود لگائی، آپ کیوں روئے
جو ہم نے داستاں اپنی سنائی آپ کیوں روئے
بہت روئے مگر اب آپ کی خاطر نہ روئیں گے
نہ اپنا چین کھو کر آپ کا ہم چین کھوئیں گے
قیامت آپ کے اشکوں نے ڈھائی، آپ کیوں روئے
جو ہم نے داستاں اپنی سنائی آپ کیوں روئے
نہ یہ آنسو رکے تو دیکھئے پھر ہم بھی رو دیں گے
ہم اپنے آنسوؤں میں چاند تاروں کو ڈبو دیں گے
فنا ہو جائے گی ساری خدائی، آپ کیوں روئے
جو ہم نے داستاں اپنی سنائی آپ کیوں روئے
راجا مہدی علی خان
No comments:
Post a Comment