Saturday, 24 December 2016

آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے

 فلمی گیت

آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے

دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا، مل گئی منزل مجھے

آپ کی نظروں نے سمجھا

جی ہمیں منظور ہے آپ کا یہ فیصلہ

کہہ رہی ہے ہر نظر بندہ پرور شکریہ

ہنس کے اپنی زندگی میں کر لیا شامل مجھے

دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا، مل گئی منزل مجھے

آپ کی نظروں نے سمجھا

آپ کی منزل ہوں میں میری منزل آپ ہیں

کیوں میں طوفاں سے ڈروں میرا ساحل آپ ہیں

کوئی طوفانوں سے کہہ دے مل گیا ساحل مجھے

دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا، مل گئی منزل مجھے

آپ کی نظروں نے سمجھا

پڑ گئيں دل پر میرے آپ کی پرچھائياں

ہر طرف بجنے لگیں سینکڑوں شہنائياں

دو جہاں کی آج خوشیاں ہو گئيں حاصل مجھے

دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا، مل گئی منزل مجھے

آپ کی نظروں نے سمجھا

راجا مہدی علی خان

No comments:

Post a Comment