فلمی گیت
وہ دیکھو جلا گھر کسی کا یہ ٹوٹے ہیں کس کے ستارے
وہ قسمت ہنسی اور ایسے ہنسی کہ رونے لگے غم کے مارے
وہ دیکھو جلا گھر کسی کا
گیا ایسا جھونکا ہوا کا ہماری خوشی کا زمانا
دیئے ہم کو قسمت نے آنسو جب آیا ہمیں مسکرانا
بنا ہمسفر ہے سونی ڈگر کدھر جائیں ہم بے سہارے
وہ دیکھو جلا گھر کسی کا
ہیں راہیں کٹھن، دور منزل، یہ چھایا ہے کیسا اندھیرا
کہ اب چاند سورج بھی مل کر نہیں کر سکیں کے سویرا
گھٹا چھاۓ گی بہار آۓ گی نہ آئیں گے وہ دن ہمارے
وہ دیکھو جلا گھر کسی کا
اِدھر رو رہی ہیں یہ آنکھیں، اُدھر آسماں رو رہا ہے
مجھے کر کے برباد ظالم! پشیمان اب ہو رہا ہے
یہ برکھا کبھی تو رک جاۓ گی رکیں گے نہ آنسو ہمارے
وہ دیکھو جلا گھر کسی کا
وہ دیکھو جلا گھر کسی کا یہ ٹوٹے ہیں کس کے ستارے
وہ قسمت ہنسی اور ایسے ہنسی کہ رونے لگے غم کے مارے
وہ دیکھو جلا گھر کسی کا
راجا مہدی علی خان
No comments:
Post a Comment