Saturday, 24 December 2016

سندھڑی جئیں تیرے بیٹے

دو رویہ خوشیوں میں 

سندھڑی
جئیں تیرے بیٹے
دو رویہ خوشیوں میں 
دور تک 
بہے جائیں 
پکھی
تیری چونچ میں 
مکئی کا تارہ رہے 
کارونجھر سے 
اونٹوں والے 
آئے ہیں 
جھونپڑیاں 
مہک اٹھیں 
چانور کی مانی سے
کٹورا بھریں 
پانی سے 
سندھڑی
تیری بیٹیاں 
رلیاں بناتی رہیں 
گاتی رہیں 
رنگین ٹکڑوں کو 
وحدت میں لاتی رہیں

ثروت حسین

No comments:

Post a Comment