Saturday, 24 December 2016

ہم اپنے ذہن پر پہلے اسے طاری کریں گے

ہم اپنے ذہن پر پہلے اسے طاری کریں گے
پھر اس کے بعد اپنے قلب کو جاری کریں گے
ہم اپنے ظاہر و باطن کا اندازہ لگا لیں
پھر اس کے سامنے جانے کی تیاری کریں گے
محبت ہم سے اس کو ہو گئی تو ٹھیک ورنہ
ہم اپنی ساکھ رکھنے کو اداکاری کریں گے
اب ایسی مفلسی میں کیا کہیں ہو آنا جانا
مگر کب تک ہم اس سے عذرِ بیماری کریں گے
مرے کس کام کے ہیں اب یہ کوے اور کبوتر
عبث برباد گھر کی چار دیواری کریں گے
بہت اچھا تری قربت میں گزرا آج کا دن
بس اب گھر جائیں گے اور کل کی تیاری کریں گے
یہاں اب لوگ محسؔن زندگی کرتے کہاں ہیں
ذرا سے دکھ میں روئیں گے، عزاداری کریں

محسن اسرار

No comments:

Post a Comment