نعت پاک بحضور صاحب لولاکﷺ
میں مانتا ہوں اے عقل والو مِرا محمدﷺ خدا نہیں ہے
مگر دلوں میں یہ نقش کر لو کہ وہ خدا سے جدا نہیں ہے
حسین دیکھا نہ تم سا پایا، جمیل دیکھے نہ تم سا دیکھا
تمہارا ہمسر تمہارا ثانی جہاں میں اب تک ہُوا نہیں ہے
تمہیں ہو اول تمہیں ہو آخر تمہیں ہو باطن تمہیں ہو ظاہر
کلی کلی کو ہنسا رہے ہو گلوں میں خود مسکرا رہے ہو
فضائے عالم پہ چھا رہے ہو یہ کالی کالی گھٹا نہیں ہے
یہ کس کے پیارے کا تو ہے دشمن یہ کس کی عظمت سے تو ہے بدظن
بتا منافق! تجھے ہُوا کیا، ذرا بھی خوفِ خدا نہیں ہے
اے دونوں عالم کے راج والے، غریب بیکلؔ کی لاج والے
او روزِ محشر کے تاج والے، وہاں کوئی آسرا نہیں ہے
بیکل اتساہی
No comments:
Post a Comment