Saturday, 24 December 2016

چلو اچھا ہوا تم بھول گئے

فلمی گیت

چلو اچھا ہوا تم بھول گئے
اک بھول ہی تھا میرا پیار او ساجنا
چلو اچھا ہوا تم بھول گئے

میں سمجھوں گی باورے نیناں
دیکھ رہے تھے سپنے
کھو کر تم کو سب کچھ کھویا
بھاگ میں تھا یہ اپنے
چلو اچھا ہوا تم بھول گئے
اک بھول ہی تھا میرا پیار او ساجنا
چلو اچھا ہوا تم بھول گئے

من بگیا میں آگ بھری تھی
پھول کہاں سے کھلتے
ایک ندی کے دو تھے کنارے
کیسے بھلا پھر ملتے
چلو اچھا ہوا تم بھول گئے
اک بھول ہی تھا میرا پیار او ساجنا
چلو اچھا ہوا تم بھول گئے

فیاض ہاشمی

No comments:

Post a Comment