Monday, 22 March 2021

میرا ہر حرف پڑھے اور اسے یکسر سمجھے

 میرا ہر حرف پڑھے، اور اسے یکسر سمجھے

کوئی تو ہو جو مجھے مجھ سے بھی بہتر سمجھے

جی نہ پاؤں گا میں دستار بِنا اک پَل بھی

میرا دشمن مِری پگڑی کو مِرا سر سمجھے

اکثریت تھی جہالت کے اندھیروں میں غرق

میں سمجھتا ہوں کہ قرآں کو بہتّر سمجھے

علم کا باب' کہا جس کو مِرے آقاﷺ نے'

میرا تعلیمی ذریعہ ہے وہی در، سمجھے

دوست بن کر تُو ہمارا ہی بُرا کرتا رہا

اے برادر! تجھے ہم بھائی سے بڑھ کر سمجھے

کبھی بن پائی نہ دریا سے ہماری عمران

پیاس راس آئی ہمیں دشت کو ہم گھر سمجھے


عمران سرگانی

No comments:

Post a Comment