انحراف
خدا کے نام پر لینے کے بعد اب
ہمارا ملک تازہ بن رہا ہے
خدا کے نام کا اخراج دیکھو
اساسِ آگہی،۔ تاراج دیکھو
سیاست کا ”نراجی راج“ دیکھو
تماشا دیدنی ہے آج دیکھو
کہ رشوت اور سمگلنگ کے دھن سے
پلازے پر پلازہ بن رہا ہے
یہ کیا اے کارسازا بن رہا ہے؟
ضمیر جعفری
No comments:
Post a Comment