وہ سورج تھا ستارہ ہو گیا ناں
جدائی کا اشارہ ہو گیا ناں
سکھایا تھا جسے دنیا میں جینا
وہی دنیا کو پیارا ہو گیا ناں
کہا بھی تھا محبت تم نہ کرنا
خسارہ ہی خسارہ ہو گیا ناں
بہت ہی دور اپنی دسترس سے
رفاقت کا کنارہ ہو گیا ناں
جو ارشد جان سے پیارا کبھی تھا
وہی دشمن ہمارا ہو گیا ناں
ارشد ملک
No comments:
Post a Comment