دل کی ویرانی سے وعدہ کر کے دیکھیں
زندگی سے استفادہ کر کے دیکھیں
بھول کر ماضی کی ساری تلخیوں کو
جیتنے کا پھر ارادہ کر کے دیکھیں
اس قدر آساں نہیں جینا خوشی سے
آؤ جذبوں کا بھی سودا کر کے دیکھیں
کھیل سمجھا پیار کو، چالیں چلا جو
اس کی خاطر خود کو پیادہ کر کے دیکھیں
یا الٰہی تهک گیا دنیا سے اب میں
آنکھ نم سے ایک سجدہ کر کے دیکھیں
سال پھر آیا نیا اک زندگی میں
بھر سے جینے کا ارادہ کر کے دیکھیں
نورین غوری
No comments:
Post a Comment