Saturday, 18 December 2021

بہت دبلی بہت پتلی حیاتی ہوتی جاتی ہے

 بہت دبلی بہت پتلی حیاتی ہوتی جاتی ہے

چپاتی رفتہ رفتہ کاغذاتی ہوتی جاتی ہے

ہمارے گال بھی پچکے ہوئے امرود جیسے ہیں

اور ان کی ناک ہے کہ ناشپاتی ہوتی جاتی ہے

ملی ہے حکمرانی دیس کی جب پارساؤں کو

تو اپنی قوم کیوں پھر وارداتی ہوتی جاتی ہے

بجٹ اس کا خسارے کا اور اپنا بھی خسارے میں

حکومت بھی ہماری ہم جماتی ہوتی جاتی ہے

وہ لندن میں مکیں ہیں اور میں ہوں چیچو کی ملیاں میں

ہماری دوستی قلمی دواتی ہوتی جاتی ہے

ہمارے درمیاں بیٹھے ہوئے ہیں افسرِ اعلیٰ

تبھی تو آج اپنی چوڑی چھاتی ہوتی جاتی ہے


عبیر ابوذری

No comments:

Post a Comment