Thursday, 2 December 2021

خیر البشر کا ذکر ہو

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


خیر البشرﷺ کا ذکر ہو

کیوں مطمئن دل اور بصر نہ ہو

نور ہدایت اور مینار عظمت 

کیوں کائنات کو تجھ پر فخر نہ ہو

بزم نور ہو، آیات رحمت 

تیرا نام لیوا بھی کسی سے کمتر نہ ہو 

آمد رحمۃ اللعالمینﷺ مرسلینﷺ 

کیوں ذرے کو اوج ثریا کی خبر نہ ہو 

کھلا ہے پھول خوشی کے ہر سو

کیوں فطرت کو اپنی خوشی پر ہنر نہ ہو 

زہے نصیب ذکر خاتمؐ میں عظمت قلم 

کیوں الفاظ کی موتیوں کا اثر نہ ہو 

نہ لوٹا تیرےؐ در سے کوئی خالی ہاتھ 

کیوں یہ کرامت شرف بشر نہ ہو 

تُوؐ زمانے کی لیے آخری نبیؐ ہے 

کیوں کلام پاک پر عمل سراسر نہ ہو 

امرِ کُن فیکون میں اعجازِ معراج 

کیوں جبرائیلؑ کو حیرت اس قدر نہ ہو 


حمیدہ علی

No comments:

Post a Comment