Tuesday, 7 June 2022

انسان ایک ہی بار دفعتاً نہیں مرتا

 میرا ہنوز ایمان ہے

کہ انسان ایک ہی بار دفعتاً نہیں مرتا

بلکہ وہ جزو جزو ہو کر مرتا ہے

جب بھی کوئی دوست رخصت ہوتا ہے

ایک جزو مر جاتا ہے

اور جب بھی کوئی محبوب ہم سے جدا ہوتا ہے

ایک جزو مر جاتا ہے

اور جب بھی ہمارے خوابوں میں سے کوئی خواب قتل ہوتا ہے

ایک جزو مر جاتا ہے

پس، بالآخر، سب سے بڑی موت آتی ہے

جسے کُل اجزاء مُردہ ملتے ہیں

پس وہ انہیں اٹھاتی ہے اور چلی جاتی ہے


خلیل جبران

No comments:

Post a Comment