Wednesday 22 June 2022

کھڑکی میں جگمگاتی تنہائی مجھے یاد دلاتی ہے

 کھڑکی میں جگمگاتی تنہائی


کبھی میں بھول جاتا ہوں

صبح گھر سے نکلتے وقت

جیسے اپنے کمرے کی بتی بجھانا

اور پھر

بھول جاتا ہوں خود کو

اپنی تنہائی کو

بازاروں، دفتروں، آوازوں

اور موسموں میں

یہ بات رات گھر لوٹنے پر

کھڑکی میں جگمگاتی تنہائی

مجھے یاد دلاتی ہے


افتخار بخاری 

No comments:

Post a Comment