Tuesday 21 June 2022

ہمیں محبت کی نظموں کی شدید ضرورت ہے

 ہمیں محبت کی نظموں کی شدید ضرورت ہے

اندر کے خالی پن کو بھرنے کے لیے 

حرف خانقاہ کے دالان میں ایستادہ 

گھنے برگد کے تنے پر لپٹے 

رنگین دھاگوں سے ناتا برقرار رہے

ہر رنگین دھاگہ ایک منت ہے

ان کہانیوں کی منت 

جو عدم سے وجود میں آنے کو بے چین ہیں

آؤ مل کر محبت کی نئی کہانیاں تخلیق کریں

نفرت کی اس تیز آندھی میں

ہمیں محبت کی نظموں کی شدید ضرورت ہے


شاہین کاظمی

No comments:

Post a Comment