Thursday, 5 March 2026

گو دائرۂ مہر شرر بار ہے وسیع

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


گو دائرۂ مہر شرر بار ہے وسیع

سرکارؐ کی ردا کا ہر اک تار ہے وسیع

کوئے نبیِ کی خاک کے ذروں کا ہے طفیل

جو آسماں کا شعبۂ انوار ہے وسیع

ان کے کرم سے صبح مسرت بھی آئے گی

کچھ غم نہیں جو غم کی شب تار ہے وسیع

لفظوں کے دائرے میں سمٹنا محال ہے

مضمون نعت احمد مختارﷺ ہے وسیع

اہل زمین و اہل فلک سب رہیں فضل

ان کے کرم کا دائرۂ کار ہے وسیع

جتنی وسیع خلقت پروردگارﷻ ہے

اتنی فضائے رحمت سرکارؐ ہے وسیع

اس سے وسیع تر ہے فضائے ثناء کفیل

مانا کہ تیرا شہپر افکار ہے وسیع


کفیل احمد فتحپوری

No comments:

Post a Comment