Friday, 6 December 2013

کوئی آواز

کوئی آواز
جب تنہا مسافت میں
میرے ہمراہ چلتی ہے
کوئی پرچھائیں
جب میری بُجھی آنکھوں میں
چُبھتے اشک چُنتی ہے
تو لمحہ بھر کو
رک کر سوچتا ہوں میں
کہ اس تنہا مسافت میں
کسی صحرا میں سائے بانٹتے
اشجار کی خوشبو ہے
یا تم ہو؟

محسن نقوی

No comments:

Post a Comment