ميرے بستر سے اتر دُکھ ميرے
ميرے بستر سے اتر دُکھ ميرے
ميں نے اک عمر اسی بستر پر
اپنی نيندوں سے کنارہ کر کے
تيری نيندوں کی حفاظت کی ہے
آج اعصاب شکستہ ہيں مِرے
ميں جو ہر روز تِرے پہلو ميں
ايک کروٹ پہ پڑا رہتا ہوں
آج آسودہ بدن ہونے دے
آج کی رات، فقط آج کی رات
پورے بستر پہ مجھے سونے دے
پورے بستر پہ مجھے سونے دے
کبیر اطہر
No comments:
Post a Comment