Saturday, 9 January 2021

زندگانی کا کیا کریں صاحب

 زندگانی کا کیا کریں صاحب

رائیگانی کا کیا کریں صاحب

آپ کے حکم کے غلام ہوئے

حکمرانی کا کیا کریں صاحب

دل کے کھنڈرات ہم کو کافی ہیں

راجدھانی کا کیا کریں صاحب

ہم مکانوں کی قید کے پنچھی

لا مکانی کا کیا کریں صاحب

ظالموں کی مہان بستی میں

شادمانی کا کیا کریں صاحب

باغ سناٹا دھول اور پت جھڑ

باغبانی کا کیا کریں صاحب

آپ آئے تو ہیں کہانی میں

اب کہانی کا کیا کریں صاحب

دل ہے زندہ مگر دھڑکتا نہیں

آنجہانی کا کیا کریں صاحب


شبہ طراز

No comments:

Post a Comment