رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
آ تو جائیں تمہاری آنکھوں میں
نظر آئیں گے ساری آنکھوں میں
جیسے تونسہ بیراج سے نکلیں
ڈوب جائیں تمہاری آنکھوں میں
صرف اک تم ہو، وہ بھی اپنے لیے
اور کیا ہے ہماری آنکھوں میں
کھینچ لیتا ہوں روشنی دل کی
ڈال دیتا ہوں پیاری آنکھوں میں
مژدم خان
No comments:
Post a Comment