رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
جیسے یہ روگ میرے بس کا نہیں
تمکنت کام خار و خس کا نہیں
حوصلہ کس کو ہے رسائی کا
مسئلہ صرف دسترس کا نہیں
تیری آواز بھی نہیں آئی
رنج آوازۂ جرس کا نہیں
پالتا ہوں سگِ وفا اکرام
دھیان دل کو ذرا نجس کا نہیں
اکرام عارفی
No comments:
Post a Comment