Wednesday, 21 April 2021

ایک مدت سے یہی سوچ رہی ہوں ہمدم

سوچ


ایک مُدت سے

یہی سوچ رہی ہوں ہمدم

کتنی شِدت سے

تجھے ٹُوٹ کے چاہا میں نے

زندگی

جس کی طلب میں یہ زمانے والے

اہنے ہاتھوں کو

لہو رنگ کیے پھرتے ہیں

جن کے دامن بھی

اِسی رنگ سے رنگین ہوئے

میں نے وہ زندگی بھی

تجھ پہ نچھاور کر دی


راشدہ حیدر رشی

No comments:

Post a Comment