Friday, 19 November 2021

دشمن خلاف جان سے پیارے مرے خلاف

 دشمن خلاف جان سے پیارے مِرے خلاف

کیوں ہو گئے ہیں سارے کے سارے مرے خلاف

اس چال باز شخص نے میدانِ جنگ میں

میرے ہی یار دوست اتارے مرے خلاف

پہلے ہمارے پیار کے دنیا خلاف تھی

اب ہو گیا خدا بھی تمہارے مرے خلاف

بعد از خدا تمہیں پہ مکمل یقین تھا

تم نے بھی کی ہیں سازشیں پیارے مرے خلاف

وہ جن کو بولنے کا طریقہ سکھایا تھا

وہ بھی لگاتے رہتے ہیں نعرے مرے خلاف

مجھ کو بھنور سے کوئی شکایت نہیں نوید

در اصل ہو گئے تھے کنارے مرے خلاف


نوید عباس

No comments:

Post a Comment