Friday, 19 November 2021

کسی کی آنکھ میں پانی نہیں ہے

 کسی کی آنکھ میں پانی نہیں ہے

مگر لوگوں کو حیرانی نہیں ہے

فنا ہونا ہے سب کو ایک نہ ایک دن

یہاں پر کوئی لا فانی نہیں ہے

بچاتا ہے بلا سے کون مجھ کو

اگر تیری نگہبانی نہیں ہے

خدا کو چھوڑ کر اوروں سے مانگوں

کوئی اتنا بڑا دانی نہیں ہے

ابھی دل میں تصور ہے تمہارا

ابھی اس گھر میں ویرانی نہیں ہے


شیاما سنگھ صبا

No comments:

Post a Comment