عارفانہ کلام نعتیہ کلام
کوئی ثانی نہیں مصطفیٰﷺ آپ کا
دیکھتے ہیں ملک راستہ آپ کا
اب کسی رہنما کی ضرورت نہیں
کیوں کہ قرآن ہے آئینہ آپ کا
مہ و خورشید دونوں بہت خوب ہیں
ڈھونڈتے ہیں مگر نقشِ پا آپ کا
مانگتی ہوں دعا میں یہ شام و سحر
رب کا کلمہ ہو عطا، بھلا آپ کا
کاش اس بار جائے مدینے کو جب
لائے پیغام بادِ صبا آپﷺ کا
شیاما سنگھ صبا
No comments:
Post a Comment