عارفانہ کلام نعتیہ کلام
یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو
پڑھ کر نبیؐ کی نعت لحد میں اتار دو
دیکھا ابھی ابھی ہے نظر نے جمالِ یار
اے موت مجھ کو تھوڑی سی مہلت ادھار دو
سنتے ہیں جانکنی کا ہے لمحہ بہت کٹھن
لے کر نبیﷺ کا نام یہ لمحہ گزار دو
گر جیتنا ہے عشق میں لازم یہ شرط ہے
کھیلو اگر یہ بازی تو ہر چیز ہار دو
یہ جان بھی ظہوری نبیؐ کے طفیل ہے
اس جان کو حضورﷺ کا صدقہ اتار دو
محمد علی ظہوری
No comments:
Post a Comment