شاعری کا مشغلہ ہر آن ہونا چاہیۓ
گھر میں کھانے کا بھی کچھ سامان ہونا چاہیۓ
میرا بیٹا بات سچی کوئی بھی کرتا نہیں
میرے بیٹے کو سیاستدان ہونا چاہیۓ
دفتری عملے کو رشوت دے چکا ہوں بارہا
اب تو میرے کام کو آسان ہونا چاہیۓ
جو غزل پر لاد کر لائے پچاس اشعار کو
ایسے شاعر کا بھی اب چالان ہونا چاہیۓ
نام اس کوٹھی کا کیوں رکھا ہے کُٹیا شیخ جی
نام جس کا قصرِ عالی شان ہونا چائیۓ
باپ کے دشمن سے لیتے ہیں بہادر انتقام
آدمی کو دشمنِ شیطان ہونا چاہیۓ
نیاز سواتی
No comments:
Post a Comment