گر ہے ذوقِ عبادت تو عبادت کر
یوں نہ خالی دکھاوے کی ریاضت کر
ساتھ خیرات کے تصویر کا کیا کام
کرنی ہے گر سخاوت تو سخاوت کر
یوں نہ گھبرا زمانے کے مصائب سے
ان مصائب کو لے کر ہی بغاوت کر
جی جلانا نہیں ہے حل مسائل کا
جی جلانے سے اچھا ہے کہ محنت کر
ایک دم سے بدل ڈالا چلن تو نے
اس اچانک تغافل کی وضاحت کر
یار اوروں کی محفل بھی سجا لیکن
ایک دو پل ہمیں بھی تو عنایت کر
جہل کی زد میں خلقت ہے یہاں عالم
اپنی توقیر کی ہر دم حفاظت کر
ظہور عالم
No comments:
Post a Comment