Wednesday, 20 April 2022

چیختے ہیں مفلس و نادار آٹا چاہئے

 آٹا چاہئے


چیختے ہیں مفلس و نادار آٹا چاہئے

لکھ رہے ہیں ملک کے اخبار آٹا چاہئے

از کلفٹن تابہ میٹروپول حاجت ہو نہ ہو

کھارادر سے تابہ گولیمار آٹا چاہئے

مرغیاں کھا کر گزارہ آپ کا ہو جائے گا

ہم غریبوں تو تو اے سرکار! آٹا چاہئے

ہم نے پاؤڈر کا تقاضا سن کے بیگم سے کہا

کیا کرو گی غازۂ رخسار، آٹا چاہئے

غم تِری خوراک ہے غم کی ضرورت ہے تجھے

مجھ کو لیکن اے دلِ نادار، آٹا چاہئے

بوسۂ لب پر ہمیں ٹرخا دیا سرکار نے

بوسہ عاشق کو نہیں درکار، آٹا چاہئے

فاقہ کش پر نزع کا عالم ہے طاری اے مجید

کہہ رہے ہیں رو کے سب غمخوار آٹا چاہئے


مجید لاہوری

😀اور پھر آج آٹا سستا کرنے کا اعلان بھی ہو گیا 

No comments:

Post a Comment