Sunday, 3 April 2022

آگ مٹی کو کبھی سجدہ نہیں کرے گی

 ولایت


آگ مٹی کو کبھی سجدہ نہیں کرے گی 

آخری جنگِ عظیم کے بعد

(کائنات کی تعمیر نو کے لیے) 

فریقین ایک دوسرے سے سمجھوتہ کر چکے ہیں 

فرشتے اپنے کٹے پھٹے پروں کے ساتھ

مختلف مذاہب سے ملنے والی امداد 

آپس میں بانٹ رہے ہیں 

انسان مذہب کے نام پر سیاست کرتے کرتے

چھٹے آسمان پر قبضہ کر چکا ہے 

خدا اپنے تخت پر بیٹھا مسکرا رہا ہے

مزدور سیمنٹ کی بوری اٹھائے 

ساتویں منزل تک پہچنے والے ہیں


فیضان ہاشمی

No comments:

Post a Comment