Sunday, 10 April 2022

وہ کہ جب پیہم میسر ہی نہ ہو

 وہ کہ جب پیہم میسر ہی نہ ہو

یوں سمجھیے رم میسر ہی نہ ہو

تیرے ہونے سے میسر کائنات

وائے تو جس دم میسر ہی نہ ہو

بے صدا رونا لہو بھی تھوکنا

اس گھڑی جب غم میسر ہی نہ ہو

میں کہ تُو ہو جائوں اپنی ذات میں

تُو کہ اس سے کم میسر ہی نہ ہو


راشد ملک

No comments:

Post a Comment