Tuesday 13 October 2015

اک یاد کی موجودگی سہہ بھی نہیں سکتے

اِک یاد کی موجودگی سہہ بھی نہیں سکتے
یہ بات کسی اور سے کہہ بھی نہیں سکتے
تُو اپنے گہن میں ہے تو میں اپنے گہن میں
دو چاند ہیں اِک ابر میں گہہ بھی نہیں سکتے
ہم جسم ہیں اور دونوں کی بنیادیں امر ہیں
اب کیسے بچھڑ جائیں کہ ڈھہ بھی نہیں سکتے
دریا ہوں کسی روز معاون کی طرح مِل
یہ کیا کہ ہم اِک لہر میں بہہ بھی نہیں سکتے
خواب آئیں کہاں سے، اگر آنکھیں ہوں پرانی
اور صبح تک اس خوف میں رہ بھی نہیں سکتے

ساقی فاروقی

No comments:

Post a Comment