Thursday, 6 October 2016

بنت نبی کی گود کا پالا ہوا حسین

عارفانہ کلام منقبت سلام امام حسینؑ

بنتِؑ نبیؐ کی گود کا پالا ہوا حسینؑ 
انوارِ سرمدی سے اجالا ہوا حسینؑ
ناناؐ کی تربیت سے سنبھالا ہوا حسینؑ
سانچے میں‌ اعتبار کے ڈھالا ہوا حسینؑ
تنہا امین مصحفِ پروردگار کا
وارث نبیؐ کے حلم کا اور ذوالفقار کا
ایمان کے چراغ کی تابندگی حسینؑ 
جس سے اجالا دین کا وہ روشنی حسینؑ
سبطِ نبیؐ و ابنِ بتولؑ و علیؑ حسینؑ
آدمؑ کو جس پہ ناز ہو وہ آدمی حسینؑ
قرآن کی آیتوں کے معانی حسینؑ ہیں
اسلام کی تمام جوانی حسینؑ ہیں

صبا اکبر آبادی

No comments:

Post a Comment