عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
قسمت سے مل گئی ہے قیادت حضور کی
الله کا کرم ہے،۔ محبت حضور کی
بھر لی ہیں ہر گدا نے سعادت سے جھولیاں
نگری رہے ہمیشہ سلامت حضور کی
دو حرف ہیں خلاصۂ عرفان و آگہی
رب کریم! شانِ کریمی کا واسطہ
جنت میں ہو نصیب رفاقت حضور کی
کیفؔی! خدا نصیب کرے اپنے فضل سے
الفت کے ساتھ ساتھ اطاعت حضور کی
زکی کیفی
ذکی کیفی
No comments:
Post a Comment