خدا کا شکر، سہارے بغیر بیت گئی
ہماری عمر تمہارے بغیر بیت گئی
ہوئی نہ شمع فروزاں کوئی اندھیرے میں
شبِ فراق ستارے بغیر بیت گئی
وہ زندگی جو گزارے نہیں گزرتی تھی
نہ بیتتی تھی کبھی جس کی چاند رات اس کی
سہاگ رات ہمارے بغیر بیت گئی
شعؔور، تیز رہی زندگی کی دوڑ اتنی
کہ ہار جیت شمارے بغیر بیت گئی
انور شعور
No comments:
Post a Comment