Tuesday, 13 October 2020

حسن مجسم ماشاءاللہ اور تکلم سبحان اللہ

 حسن مجسم ماشاء اللہ

اور تکلم سبحان اللہ

کالی آنکھیں جادو ٹونا

لمبی زلفیں، جال سجن کے

لال گلابی گال سجن کے


پلکیں ہیں پتوار سجن کی

زلفیں بھی خمدار سجن کی

پل میں کیسے ہو جاتے ہیں

تیور بھی بے حال سجن کے

لال گلابی گال سجن کے


اتری رنگت آگ لگائے

شب بھر جاگیں نیند نہ آئے

آخر ہم کو لے ڈوبیں گے

سائیاں رنج ملال سجن کے

لال گلابی گال سجن کے


آن پڑی مجبوری ہیرے

آ گئی بیرن دوری ہیرے

تیرے لب پر رانجھن رانجھن

دل میں ہیں بھونچال سجن کے

لال گلابی گال سجن کے


زین شکیل

No comments:

Post a Comment