Friday, 16 October 2020

منہ بولا بول جگت کا ہے جو من میں رہے سو اپنا ہے

 منہ بولا بول جگت کا ہے جو من میں رہے سو اپنا ہے 

یہ دل کا میٹھا میٹھا درد بھی گونگے کا سا سپنا ہے 

یا رخ کو ہوا کے پھیر دے تو یا رخ پہ ہوا کے بہتا چل

سنسار کھپا لے اپنے میں، سنسار میں ورنہ کھپنا ہے

مرنا ہی نہیں یہ جینا ہے یہ پریم کی جوالا ہے جس میں

چاندی کی طرح سے گلنا ہے سونے کی طرح سے تپنا ہے

اس مایا جال سے بچ کر چل، ہر ایک قدم پر پھندا ہے 

سنسار کی مایا دھوکا ہے، سنسار کی مایا سپنا ہے 

اب دل کی تڑپ میں جیون ہے جیون میں تڑپ ہے بجلی کی 

اب دل کو سدا ہی دھڑکنا ہے فرحت کو سدا ہی تڑپنا ہے


فرحت کانپوری

No comments:

Post a Comment