محبت میں انا کیسی؟
خطا کیسی
وفا کیسی
جفا کیسی
ادا کیسی
محبت میں بقا کیسی
محبت کو فنا کیسی
محبت کے مرض میں مبتلا مر مر کے جیتا ہے
محبت میں دوا کیسی
محبت کو شفا کیسی
محبت اور انا کے بیچ کا رستہ
مفاہمت کا رستہ ہے
میں اب اس راستے میں ہوں
محبت میں انا کیسی؟
حرا سید
No comments:
Post a Comment