Saturday, 14 November 2020

ٹھوکر سے دوسروں کو بچانے کا شکریہ

 ٹھوکر سے دوسروں کو بچانے کا شکریہ

پتھر کو راستے سے ہٹانے کا شکریہ

اب یہ بتائیں آپ کی میں کیا مدد کروں؟

فرضی کہانی مجھ کو سنانے کا شکریہ

میرے بہت سے کام ادھورے نہیں رہے

اے دوست! اتنے روز نہ آنے کا شکریہ

تنہا نہیں رہا ترے جانے کے بعد میں

کچھ اجنبی غموں سے ملانے کا شکریہ

اتنی خوشی ملی کہ سنبھالی نہیں گئی

دو چار لمحے مجھ پہ لٹانے کا شکریہ

محبوب تیرے ہجر میں کرتا ہوں شاعری

مجھ کو کسی ٹھکانے لگانے کا شکریہ


خالد محبوب

No comments:

Post a Comment