Friday, 4 December 2020

مجھ میں جو کچھ اچھا ہے سب اس کا ہے

 مجھ میں جو کچھ اچھا ہے سب اس کا ہے

میرا جتنا چرچا ہے سب اس کا ہے

💓اس کا میرا رشتہ بڑا پرانا ہے

میں نے جو کچھ سوچا ہے سب اس کا ہے

میری آنکھیں اس کے نور سے روشن ہیں

میں نے جو کچھ دیکھا ہے سب اس کا ہے

میں نے جو کچھ کھویا تھا سب اس کا تھا

میں نے جو کچھ پایا ہے سب اس کا ہے

جتنی بار میں ٹوٹا ہوں، وہ ٹوٹا تھا

اِدھر اُدھر جو بکھرا ہے سب اس کا ہے


کشمیری لال ذاکر

No comments:

Post a Comment